کورٹ فیسوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

کورٹ فیسوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: کورٹ فیسوں میں بڑی کمی،نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: پنجاب میں کورٹ فیسوں میں کمی،گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب نے وکلاء کا بڑا مطالبہ منظور کرتے ہوئے کورٹ فیس میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی۔

کورٹ فیس 500 روپے سے کم کر کہ 10 روپے کردی گئی۔

یاد رہے کہ پنجاب میں 26 جون کو کورٹ فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

وکلاء کے مطالبے کے بعد فنانس ایکٹ میں ترمیم کی گئی ہے۔

Watch Live Public News