ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا

ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا
کیپشن: ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کا 8ججز کےوضاحتی آرڈر پر 14 ستمبر کا مراسلہ اچانک منظر عام پر آ گیا

ویب ڈیسک: ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کا 8ججز کے وضاحتی آرڈر پر 14 ستمبر کا مراسلہ اچانک منظر عام پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی رجسٹرار نے 8 ججز کی جانب سے جاری وضاحت پر رجسٹرار سپریم کورٹ کو نوٹ لکھ دیا۔

نوٹ میں کہا گیا ہے کہ میڈیا پر خبریں چل رہی ہیں کہ سپریم کورٹ نے 12 جولائی کے فیصلے پر کوئی وضاحت جاری کی،متعلقہ فریقین کو رجسٹرار آفس کی جانب سے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا،الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست پر نوٹسز بھی جاری نہیں کیے گئے۔

نوٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر وضاحت سپریم کورٹ ویب سائٹ پر جاری کی گئی،الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست پر جاری وضاحت سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کو  رات 8 بجے تک وصول نہیں ہوئی۔

ڈپٹی رجسٹرار نے لیٹر 14 ستمبر کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو لکھا۔

Watch Live Public News