عمران خان کی ویڈیو لنک پر آج سپریم کورٹ پیشی

imran khan
کیپشن: imran khan
سورس: google

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ میں آج  عمران خان  کی   وڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے انتظامات مکمل،  اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترامیم کیس میں آج بانی پی ٹی آئی وڈیو لنک کے ذریعے دن 11:30 بجے سپریم کورٹ پیش ہونگے۔

جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی کو وڈیو لنک کے ذریعے پیشی سے متعلق آگاہ کردیا، سپریم کورٹ کے عملے اور جیل اتھارٹیز کے مابین وڈیو لنک کے کنیکشن بارے رابطہ بھی کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی پیشی سے قبل وڈیو لنک کا ٹیسٹ بھی کیا جائے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی وڈیو لنک کے ذریعے پیشی سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس حوالےسےگزشتہ روز بانی پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث اور انتظار پنجوتھہ جیل میں مختصر ملاقات کرچکے ہیں۔

Watch Live Public News