نیب ترامیم کیس: عمران خان کی عدالت سے تصویر لیک

سپریم کورٹ میں عمران خان کی پیشی، عمران خان کی تازہ تصویر لیک
کیپشن: Imran Khan's appearance in the Supreme Court, Imran Khan's latest photo leaked

ویب ڈیسک: بانی تحریک انصاف عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے ہیں تاہم سماعت براہ راست نشر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے لیکن اس دوران سپریم کورٹ کے اندر سے عمران خان کی سکرین پر لی گئی تصویر منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹر اکورٹ اپیلوں پر سماعت جاری ہے ، جس دوران عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہیں اور انہوں نے آسمانی رنگ کی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے ۔ 

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5رکنی لارجر بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل صاحب کیا ویڈیو لنک قائم ہو گیا؟اٹارنی جنرل نے جواب دیا جی ویڈیو لنک قائم ہے۔

Watch Live Public News