ویب ڈیسک: سلواکی وزیراعظم پر حملے کی اطلاع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان پر فائرنگ کی گئی ہے۔ جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو پر دارالحکومت براٹیسلاوا کے شمال مشرق میں واقع ہینڈلووا قصبے میں قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق رابرٹ فیکو کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق رابرٹ فیکو پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنے حامیوں سے ملاقات کر رہے تھے۔ رابرٹ فیکو پر 4 گولیاں برسائیں گئیں، جس میں سے ایک گولی وزیراعظم رابرٹ کے پیٹ پر لگی.
پولیس نے فائرنگ کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔
سلوواکیہ کے صدر زوزانا کیپوتووا نے رابرٹ فیکو پر قاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔