روسی صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کا مل کر کام کرنے کا عہد

روسی صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات،دونوں رہنماؤں کا مل کر کام کرنے کا عہد

(ویب ڈیسک ) روسی صدر کی بیجنگ میں چینی صدر سے ملاقات ہوئی جس میں  دونوں رہنماؤں کا مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔ روسی صدر چین کے 2 روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں، دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔

اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا اور کہا کہ چین روس کا ہمیشہ ایک اچھا پڑوسی، دوست اور باہمی اعتماد کا شراکت دار رہے گا۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ساتھ بات چیت پرتپاک اور دوستانہ رہی۔ چینی صدر سے یوکرین بحران، تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری پر بات کی گئی۔

ولادیمر پیوٹن کا کہنا تھا کہ چین اور روس پُرامن جوہری تعاون کو گہرا کر رہے ہیں، روس اور چین لاجسٹک کوریڈور تیار کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News