سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی حالت نازک، آخری سانسیں لے لیں!

سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی حالت نازک، آخری سانسیں لے لیں!
کیپشن: Former US President Jimmy Carter's critical condition, take his last breath!

ویب ڈیسک: امریکا کے سابق صدر 99 سالہ جمی کارٹر کی اسپتال میں حالت نازک ہے ان کے پوتے نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمی کارٹر فروری 2023 سے اسپتال میں داخل ہیں اور انہوں نے اپنے علاج سے منع کردیا ہے۔ قبل ازیں وہ  دماغ اور جگر کے کینسر  کے مرض میں مبتلا رہ چکے ہیں انہوں نے کامیابی مہلک مرض کا مقابلہ کیا۔

نومبر2023  میں وہ کافی عرصے کےبعد اپنی اہلیہ روزلین  کارٹر کے انتقال پر منظر عام پرآئے تھے۔ ان کے پوتے جیسن کارٹر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے آخری وقت میں ان کے ساتھ ہونے پر خوش تھے۔

جمی کارٹر  5 نومبر 1962 کو امریکی سینیٹ کے لیے انتخابات میں ناکام  ہونے کے کے بعد جارجیا اسٹیٹ سینیٹ کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے 3 نومبر 1970 کو جارجیا کے گورنر کا انتخاب جیتا۔

جمی نے 2 نومبر 1976 کو امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی کامیابی کا کریڈٹ ان کی اہلیہ روزلین کارٹر کو دیا جاتا ہے۔ جنہوں نے  40 ریاستوں کا دورہ کیا اور جمی کے 'خفیہ ہتھیار' کا خطاب حاصل کیا۔

جمی کارٹر ایک ہی دفعہ صدر منتخب ہوسکے اور انہیں 1980 میں ریپبلکن رونالڈ ریگن کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

یاد رہے سابق صدر جنرل محمد ضیا الحق نے 1979 میں جمی کارٹر کی طرف سے روس پر افغان حملے کے بعد امریکا کی جانب سے دی جانے والی امداد کو مونگ پھلی قراردے کر مسترد کردیا تھا۔ 

یاد رہے کہ جمی کارٹر اور ان کے آباؤ اجداد برسوں سے مونگ پھلی کی کاشت اور کاروبار سے منسلک ہیں۔

Watch Live Public News