( پبلک نیوز) طیبہ نقشی: امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سیکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔
پیشی کے موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا تھا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سیکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔
خیال رہے کہ ٹرمپ پر حملے میں سیکیورٹی کی ناکامی پر سیکرٹ سروس کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
13 جولائی کو پنسلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے، حملے میں 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔