امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس پر برتری حاصل

امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس پر برتری حاصل
کیپشن: امریکی صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملا ہیرس پر برتری حاصل

ویب ڈیسک: نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کاملاہیرس میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو کاملاہیرس پر 5 فیصد ووٹوں کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ کاملا ہیرس کو 45 اور ڈونلڈ ٹرمپ کو 50 فی صد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔ 

دوسری جانب صدارتی الیکشن کے لیے قبل ازوقت ووٹنگ میں 100 سالہ سابق امریکی صدر جمی کارٹر نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ جمی کارٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ سیاہ فارم خاتون کو ووٹ دینا انتہائی اہم ہے۔ 

دوسری جانب مشی گن کی مسلم کمیونٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمت ہارنے کا سوچ بھی نہیں سکتا آخری وقت تک مقابلہ کروں گا۔ ایریزونا، جارجیا اور شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔ دوسری جانب پاپ گلوکارہ بیونسے نے کاملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کر دیاہے۔  

Watch Live Public News