ویب ڈیسک: نو منتخب صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور عجیب و غریب فیصلہ، خواتین کی باکسنگ کا کھیل ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے خواتین کی باکسنگ کو آف دی کف رینٹ میں منسوخ کرنے کا عزم کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ،جو اب دوسری بار صدارتی نشست سنبھالنے والے ہیں، اپنی تقریر میں اعلان کیا کہ "امریکا کا سنہری دور" یہاں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ باکسنگ رنگ میں خواتین کو پٹتا اور پیٹتے دیکھ کر کس کی روح مسرورہوسکتی ہے؟ میرا نہیں یہ خیال کہ یہ ٹھیک ہے۔ ہم اسے جلد ختم کرنے جارہے ہیں۔
یادرہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے والی دو خواتین باکسرز الجیریا کی ایمانی خلیف اور تائیوان کی لی یو ٹنگ کو ٹرانس جینڈر قرار دیا۔ حالانکہ وہ دونوں خواتین کے طور پر پیدا ہوئیں۔
ٹرمپ کی دوست، یو ایف سی کی صدر ڈانا وائٹ نے ایک بار کہا تھا کہ خواتین کبھی بھی ہمارے ایونٹ میں نہیں لڑیں گی۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے اس پریو ٹرن لے لیا تھا ،ان کاکہنا تھا کہ "زندگی میں ہر چیز وقت کے بارے میں ہے،" جب میں کہہ رہی تھی کہ ہمارے پاس کبھی بھی UFC میں خواتین نہیں ہوں گی اس وقت مجھے مردوں کو عورتوں کے پاس اکیلے چھوڑنے کو قبول کرنے میں کافی مشکل پیش آرہی تھی۔