امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار

امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار
کیپشن: امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار

ویب ڈیسک: امریکی صدر جوبائیڈن امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے سوشل میڈیا پر دستبرداری کا اعلان کیا، امریکی شہریوں کے نام انہوں نے پیغام میں کہا کہ آپ کا صدر بننا میرے لئے بڑے فخر کی بات تھا، میری خواہش تھی کہ دوبارہ صدارتی انتخابات لڑوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے، قوم سے اس ہفتے خطاب کروں گا، باقی مدت کیلئے بطور صدر ذمہ داریاں نبھاتا رہوں گا، ہم نے ملکر کرونا اور معاشی صورتحال کا مقابلہ کیا، امریکی صدر بننا میرے لئے فخر کی بات ہے۔

  امریکی صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال ہم نے بطور قوم بے پناہ ترقی کی ہے، آج امریکا دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہے۔

جوبائیڈن کی دستبرداری کے بعد کاملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جوبائیڈن نے کاملا ہیرس کے بطور صدارتی امیدوار فیصلے کی توثیق کر دی، کاملا ہیرس ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ایک کمزور حریف ثابت ہوں گی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کاملا ہیرس کو ہرانا آسان ہوگا۔

Watch Live Public News