سپریم کورٹ بار سالانہ انتخابات: 5 نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے،پولنگ جاری

سپریم کورٹ بار سالانہ انتخابات: 5 نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے،پولنگ جاری
کیپشن: سپریم کورٹ بار سالانہ انتخابات: 5 نشستوں پر 17 امیدوار آمنے سامنے،پولنگ جاری

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا۔ لاہور میں سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کی پولنگ کا عمل پندرہ منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔ سپریم کورٹ بار کے انتخابات کے لیے پانچ نشستوں پر 17   امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر کی نشست پر میاں محمد رؤف عطا اور منیر احمد خان کاکڑ کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں 4 ہزار 21 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے۔ سب سے زیادہ ایک ہزار چار سو چودہ ووٹرز کا تعلق لاہور سے ہے۔ 

سپریم کورٹ بار انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں مقابلہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں محمد رؤف عطا صدر کے امیدوار ہیں جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے سیکرٹری کے لیے ملک زاہد اسلم اعوان، جبکہ فاننس سیکرٹری کے لیے چوہدی تنویر اختر امیدوار ہیں۔

حامد خان گروپ کے منیر احمد کاکڑ صدر کے امیدوار ہیں۔ حامد خان گروپ میں سیکرٹری کے لیے سلمان صدیقی جبکہ فنانس سیکریٹری کے لیے میر اورنگ زیب امیدوار ہیں۔

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر 769 وکلاء اپنا حق رائے استعمال کریں گے۔

پولنگ کا عمل صبح ساڑھے آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔ 

سیکرٹری کی سیٹ پر سلمان منصور اور ملک زاہد اسلم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر رانا بختیار اور رانا غلام سرور کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر محمد اورنگزیب اور راجہ زبیر حسین مقابلے میں ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر اورنگزیب میر اور چوہدری تنویر کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Watch Live Public News