نوازشریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

نوازشریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع
کیپشن: نوازشریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتیں متوقع

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے۔

ن لیگ کے صدر نوازشریف کا واشنگٹن پہنچنے پر پاکستانی سفیر رضوان شیخ سعید اور سفارتخانے کے عملے نے استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف طبی معائنے کے لیے امریکا پہنچے، جہاں نواز شریف اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

سابق وزیراعظم کا اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے، نوازشریف شیخ سعید کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لیے جائیں گے جبکہ پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں سے نیویارک میں ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔

امریکا روانگی سے قبل صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ میاں صاحب آپ وزیراعظم کیوں نہیں بنے؟ جس پر نوازشریف نے جواب دیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے، حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ نوازشریف نے کہا چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔

Watch Live Public News