ویب ڈیسک: رحمتوں اور عزمتوں والا رمضان المبارک کو بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے، روزے دار اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں اس پر ماہرین نے خصوصی رائے پیش کی ہے ، اس کے لئےپورے مہینے کے لیے رمضان کا شیڈول بنانے کی کوشش کریں.
تفصیلات کے مطابق رحمتوں والا مہینہ پاکستان میں شروع ہوچکا ہے، 12 اپریل 2024 کو پہلا روزہ ہوگا، اس مہینے میں روزے دار اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں زیادہ سے زیادہ سربسجود ہوتا ہے،اس کے علاوہ یہ بھی ضروری ہے کہ روز دار اپنی صحت کا خیال کیسے رکھے؟ اس لئےسحری کے وقت کھانا بھی بہت اہم ہے کیونکہ یہ آپ کے لیے توانائی کے ذخائر کا مجموعہ پیش کرتا ہے۔
رمضان المبارک کے روزے رکھنا صحت مند لوگوں کے لیے خطرناک نہیں ان لوگوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے جو کسی بیماری کا شکار ہیں، خون میں شوگر کی سطح متاثر ہو سکتی ہے اس لیے خاص طور پر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے خطرناک ہے،کچھ لوگ دن میں تھکاوٹ اور چکر آنے کی شکایت بھی کرتے ہیں اور کچھ کو کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے۔
رمضان کے دوران اپنی خوراک کی غذائیت کا خاص طور پر خیال رکھنا اور پانی پیتے رہنا مدد گار ثابت ہوتا ہے،اسی طرح نیند بھی اہم کردار ادا کرتی ہے،پورے مہینے کے لیے رمضان کا شیڈول بنانے کی کوشش کریں اور اچھی نیند اور آرام حاصل کرنے کے لیے سونے سے پہلے موبائل یا لیپ ٹاپ اور دوسری سکرینز کا استعمال کم سے کم کریں۔
وہ لوگ جو عام طور پر چائے یا کافی پیتے ہیں انھیں دن میں ان کی طلب کے باعث سر درد اور تھکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن یہ عام طور پر ایک ہفتہ یا اس سے زیادہ کے بعد کم ہو جاتا ہے کیونکہ آپ کا جسم رمضان کے مطابق ڈھل جاتا ہے۔
روزہ افطار کرنے کا بہترین طریقہ کھجور اور پانی یا دودھ ہے اور یہ ایک ہی وقت میں کچھ قدرتی چینی، غذائی اجزا اور پانی حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔