پی آئی اے نے یو اے ای کیلئے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری کردیں

پی آئی اے نے یو اے ای کیلئے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے سفری ہدایات جاری کردیں

(ویب ڈیسک )   پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات کے لیے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے سفری ہدایات جاری کر دیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ   متحدہ عرب امارات میں طوفانی بارشوں کے باعث دبئی اور شارجہ کے لیے فضائی آپریشن شدید متاثر ہیں۔ پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کی فضائی آپریشن تاحکم ثانی معطل رہے گی ۔

ترجمان کے مطابق  قومی ایئر لائن کی کچھ پروازوں کو  خراب موسم کی وجہ سے تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہے۔ پی آئی اے کو اپنے مسافروں کی زخمت اٹھانے کا بھرپور احساس ہے۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ   صورتحال بحال ہوتی ہی پی آئی اے اپنا فضائی آپریشن کا فی الفور آغاز کر دے گا۔ متاثرہ پروازوں کے مسافروں سے التماس ہے کہ وہ اپنی پرواز کی معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786 786 111 سے رابطے میں رہیں ۔