ویڈیو: 4 لڑکیاں سڑک کے بیچ گتھم گتھا ،تھپڑوں کی برسات

ویڈیو: 4 لڑکیاں سڑک کے بیچ گتھم گتھا ،تھپڑوں کی برسات
کیپشن: Girls Get Into Fist Fight
سورس: web desk

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کا استعمال اس قدر بڑھ چکا ہے کہ نوجوان نسل میں عدم برداشت کا عنصر بتدریج بڑھتا چلا جارہا ہے، معمولی سی بات پر ایک دوسرے کیساتھ تلخ کلامی پر اتر آتے ہیں، لڑکیوں میں بھی فیس بک، انسٹاگرام،ایکس اور اس جیسی ایپس کا استعمال بہت بڑھ چکا ہے، جہاں ان ایپس سے استفادہ حاصل کیا جارہا ہے ویہی لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہورہے ہیں جیسا کہ بھارت میں پیش آئے واقعہ میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوانوں میں انسٹاگرام ریلز کا جنون عروج پر پہنچ گیا ہے،بھارت کےشہر نوئیڈا میں چار لڑکیاں آپس میں گتھم گتھا ہوگئی جس کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، ویڈیو کو 27 اپریل کو  ایکس پر شیئر کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 4 لڑکیاں ایک دوسرے کو بری طرح مار رہی ہیں، لڑکیاں دو گرپوں میں تقسیم ہیں اور دوسرے کے بال نوچ رہی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں لڑکیاں بیچ سڑک پر لڑ رہی ہیں جبکہ ان کے پاس دو پولیس والے بھی موجود ہیں جو اس منظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ راہگیر بھی لڑکیوں کی اس مار پیٹ سے خوب محظوظ ہوئے۔ مگر کسی نے ان کی لڑائی ختم کرانے کی کوشش نہیں کی۔

ہاردک تیواری نامی صارف نے ویڈیو کو ’ ایکس ‘ پر شیئر کیا جس کے کیپشن میں لکھا کہ ’ پولیس کی موجودگی کے باوجود سڑک کے بیچوں بیچ کسی نے بھی ان لڑکیوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی، حکام اب کیا کر رہے ہیں؟

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-01/news-1714568710-6339.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-05-01/news-1714568710-6339.mp4

Watch Live Public News