مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف جاری، روح پرور مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف جاری، روح پرور مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین کا طواف جاری، روح پرور مناظر کی ویڈیو سامنے آگئی

ویب ڈیسک: سعودی عرب میں موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکیں زیرِ آب آگئیں، جبکہ مسجد الحرام میں بارش کے دوران بھی عمرہ زائرین طواف اور عبادت میں مصروف رہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین نے طواف جاری رکھا اور عبادت میں مشغول رہے۔ بارش کے دوران مسجد الحرام کے مناظر کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔

حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے دوران زائرین کی حفاظت کے لیے فوری انتظامات کیے۔ مطاف، نماز کے مقامات اور داخلی راستوں سے پانی کی نکاسی کے ساتھ فرش خشک کرنے کا عمل بھی جاری رکھا گیا۔

دوسری جانب جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News