سعودی عرب میں جمعہ سے منگل تک بارش کی پیشگوئی

 سعودی عرب میں جمعہ سے منگل تک بارش کی پیشگوئی
کیپشن:  سعودی عرب میں جمعہ سے منگل تک بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جمعہ سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

سعودی محکمہ شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے۔ شہریوں اور زائرین کو احتیاط برتنے اور نشیبی علاقوں، وادیوں اور سیلابی ریلوں سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہوگئی ہے۔ لاہور 373 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں میں پہلے نمبر پر آگیا، جبکہ ملتان میں فضائی آلودگی کی سطح 719 ریکارڈ کی گئی۔

آلودہ فضا کے باعث شہریوں کو آنکھوں میں جلن، خارش، کھانسی، گلے کی خرابی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن گئی ہے۔

 

Watch Live Public News