ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک 1448 ہجری کے آغاز کی متوقع تاریخ سامنے آگئی۔
بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر، 8 فروری 2027 کو ہونے کا امکان ہے۔
فلکیاتی حسابات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 6 فروری 2027 کو عالمی وقت کے مطابق صبح 3 بج کر 56 منٹ پر ہوگی، جبکہ چاند کی رویت کے امکانات 6 اور 7 فروری کو جانچے جائیں گے۔
پہلے سے مرتب ہجری کیلنڈر میں بھی رمضان کے آغاز کی تاریخ 8 فروری مقرر کی گئی ہے۔ تاہم حتمی تاریخ کا فیصلہ چاند کی رویت اور متعلقہ حکام کے اعلان کے بعد ہوگا۔
رمضان اسلامی ہجری سال کا نواں مہینہ ہے، جس میں دنیا بھر کے مسلمان طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک روزہ رکھتے ہیں۔ چاند کی رویت کے فرق کے باعث مختلف ممالک میں رمضان کے آغاز کی تاریخ ایک دن مختلف ہوسکتی ہے۔