سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے، 73 افراد زخمی 

سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے، 73 افراد زخمی 
کیپشن: سعودی عرب میں حوثیوں کے حملے، 73 افراد زخمی 

ویب ڈیسک: یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ کے سعودی عرب کے مختلف شہروں پر حملوں میں 73 افراد زخمی ہوگئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

سعودی اتحادی فورس کے مطابق حوثیوں نے ابہا، خمیس مشیط، نجران اور جازان میں حملے کیے، جن میں شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی اتحادی فورس نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملوں کا سخت جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق یمن کے البیضا اور الجوف صوبوں میں حکومتی فورسز اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے، جبکہ یمنی فورسز نے بھی حوثیوں کے خلاف جوابی کارروائیوں کا اعلان کیا ہے۔

یمنی نائب وزیر دفاع میجر جنرل سمیر الصبری نے کہا ہے کہ حکومت نے صنعا کو دوبارہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News