بنگلورو میں  کار پارکنگ کے چارجز 1 ہزار روپے فی گھنٹہ

بنگلورو میں  کار پارکنگ کے چارجز 1 ہزار روپے فی گھنٹہ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: خبر ہے کہ بھارت کے شہر بنگلورو میں   کار پارکنگ کے چارجز 1 ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے وصول کئے جا رہے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر بنگلورو میں واقع ایک شاپنگ مال جس کا نام’’  یوبی سٹی’’ شاپنگ مال ہے میں’’ پریمیم پارکنگ’’ کے نام پہ کار کھڑی کرنے کے چارجز ایک ہزار روپے فی گھنٹہ کے حساب سے وصول کیئے جا رہے ہیں ۔ 

سوشل میڈیا پر شہریوں نے اس لوٹ مار پر احتجاج کیا ہے۔ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ   بنگلورو میں سامان فرنسسکو ، لندن ، دبئی یا ہانگ کانگ جیسا ہے ؟ اگر اتنی پارکنگ فیس لینی ہے تو پھر سہولیات بھی وہی فراہم کریں ۔ 

سوشل میڈیا میں ٹرینڈ کرنے والی والی خبر میں صارفین نے سوال کیا کہ "پریمیم پارکنگ" سے کیا مراد ہے؟ کیا گاڑی کو سروس کیا جاتا ہے یا ٹوئٹر پر’’ بلوٹک’’ بھی  ملتا ہے؟ 

کچھ افراد کا کہنا تھا کہ یہ چارجیز 2012 سے وصول کیئے جا رہے ہیں۔ اور بظاہر یہ لوگوں کو پارکنگ سے روکنے کی کوشش ہے۔