ویب ڈیسک : اسٹالن کی 71 ویں برسی پر روسی کمیونسٹوں نے مطالبہ کیا ہے جوزف سٹالن کے قتل میں مغرب کے ملوث ہونے کے متعلق تحقیقات کی جائے ۔
کمیونسٹ آف رشیا پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اسٹالن کے ہم عصررہنماؤں نے "مغرب کے ایجنٹوں کے ذریعہ روس کے رہنما اسٹالن کو ممکنہ طورپر زہر دینے کا انکشاف کیا تھا۔
کمیونسٹ آف رشیا پارٹی نے سیکیورٹی سروس ایف ایس بی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا جوزف اسٹالن کی موت میں مغربی انٹیلی جنس سروسز ملوث تھیں۔
سٹالن نے 1924 سے لے کر 1953 میں اپنی موت تک سوویت یونین پر حکومت کی - تاہم اس وقت ان کی موت کی وجہ ہیمرج اسٹروک بتائی گئی تھی۔
کمیونسٹ پارٹی کے چیئرمین سرگئی مالینکووچ نے کہا ہے کہ وہ سرکاری اعلان سے متفق نہیں ۔انہوں نے ایف ایس بی (فیڈرل سیکیورٹی سروس) اور استغاثہ سے کہا ہے کہ وہ "جوزف ویساریانووچ اسٹالن کی موت میں مغربی انٹیلی جنس سروسز کے ممکنہ ملوث ہونے کی جانچ کریں"۔
یادرہے گذشتہ روز سٹالن کی موت کی 71 ویں برسی منائی گئی۔