کراچی ( پبلک نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے ہم صبح سات بجے سے دوبارہ گنتی کیلئے موجود ہیں ٗ ہماری جیت ہو چکی ہے۔ حلقہ این اے 249 کراچی سے کامیاب ہونے والے پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل نے ایک بیان میں کہا کہ گرمی میں بیٹھے ہوئے ڈی آر او کوئی سہولت نہیں ہے ٗدو گھنٹے بعد بھی ری کاؤنٹنگ نہیں ہوئی ٗالیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے ٗالیکشن کمیشن کا عملہ موجود ہے لیکن بجلی نہیں ہے ٗ4 جماعتوں کے علاوہ تمام جماعت موجود ہے ٗچیف الیکشن کمشنر سے درخواست ہے کہ بس کرو بس کرو ٗہار مسلم لیگ ن کا مقدر بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن کافیصلہ بلاول بھٹوکی ہدایت پرمانا ٗاپیل میں نہیں گئے ٗہم صبح سات بجے سے موجود ہیں ٗجیت ہماری ہوچکی ہے ٗالیکشن کمیشن ناکام ہوچکاہے ٗچیف الیکشن کمشنرسے درخواست ہے کی اب بس کریں ٗسات آزادامیدواروں کے علاوہ ٹی ایل پی موجود ہے۔