مفتاح اسماعیل کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات

مفتاح اسماعیل کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات
کراچی ( پبلک نیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آر او نے فارم 46 نہیں دیا ٗالیکشن کمیشن کو درخواست بھی دی تھی کے فارم 46 درکار ہیں ٗبیلٹ باکس گنتی نہیں کرنے دئیے ٗاستعمال شدہ بیلٹ باکس نہیں دکھائے ٗدستخط نہیں دکھاۓ گئے۔ حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے موقع پر مفتاح ا سماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا بیلٹ باکس کھلا تو سیل نہیں تھی ٗبغیرسیل بیلٹ باکس سے متعلق پوچھا تو کہاکہ سیل گرگئی ہوگی ٗآر او نے فارم 46 نہیں دیا ٗالیکشن کمیشن کو درخواست بھی دی تھی کے فارم 46 درکار ہیں ٗبیلٹ باکس گنتی نہیں کرنے دئیے ٗ استعمال شدہ بیلٹ باکس نہیں دکھائے گئے۔انہوں نے کہا کہ دستخط نہیں دکھاۓ گئے ٗ پہلا بیلٹ باکس کھلا تو سیل نہیں تھی ٗ بغیرسیل بیلٹ باکس سے متعلق پوچھا تو کہاکہ سیل گرگئی ہوگی ٗمجھے عوام نے ووٹ دیے ٗتمام سیاسی جماعتوں نے ووٹوں کی گنتی کے عمل کا بائیکاٹ کردیاہے ٗ کیاقباحت ہے فارم 46 دینے میں؟۔