ریٹائرڈ پروفیسر کو دوبارہ ادارےکاسربراہ مقرر کرنےپرجامعہ کراچی میں مظاہرہ

کیپشن: ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کو دوبارہ ادارےکاسربراہ مقرر کرنےپرجامعہ کراچی میں مظاہرہ

پبلک نیوز: جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کی تعیناتی کے معاملے پرمظاہرین نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چودھری کو دوبارہ غیر قانونی طور پرادارے کا سربراہ مقرر کرنے پر جامعہ کراچی میں مظاہرہ ہوا۔65 سالہ ڈاکٹر اقبال چودھری 23 سال تک ادارے کے سربراہ رہے۔

اساتذہ اور ملازمین نے اقبال چودھری کےڈیپارٹمنٹ میں داخلے پر پابندی کی قرارداد منظورکر رکھی ہے۔حاضر سروس سینئر پروفیسروں کی موجودگی میں ریٹائرڈ ڈاکٹر اقبال چودھری کو دوبارہ ڈائریکٹر شپ سے نوازا گیا، جو غیر قانونی ہے۔

مظاہرین اساتذہ کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے تھے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے لیکن یہ تو سرمایہ داروں کی پارٹی ہے،آج بھٹو کی روح بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ کے اس ظالمانہ فیصلے پر شرمندہ ہوگی۔

Watch Live Public News