اہل محلہ کے مطابق سدرہ کے والدین جب گھر پر پہنچے تو انہیں سدرہ کے قتل کی اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر پولیس کو طلب کر لیا گیا. تاہم آلہ قتل سے متعلق پولیس کا کوئی بیان اب تک سامنے نہیں آسکا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قتل کے وقت مقتولہ کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سدرہ گذشتہ دو سال سے ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ تھی، جس پر والدین کو کوئی اعتراض نہیں تھا، تاہم بھائی اکثر ناراض رہتا تھا۔اوکاڑہ پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کر کے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ ماڈلنگ کو بطور پیشہ اپنانا چاہتی تھی جس پر مقتولہ کے بھائی نے بہن کو قتل کیا۔@okarapolice pic.twitter.com/Mmg7F9l2ah
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) May 6, 2022
اوکاڑہ ( ویب ڈیسک ) بھائی نے ماڈلنگ کرنے پر بہن کو غیرت کے نام پر قتل کردیا۔مقتولہ ماڈلنگ کے سلسلے میں فیصل آباد میں مقیم تھی اور عید کے لئے اپنے آبائی علاقے اوکاڑہ آئی تھی ۔ واقعہ اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں میں گذشتہ جمعرات کو رونما ہوا. اوکاڑہ پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر 22 سال تھی. قتل کے الزام میں سگے بھائی کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ماڈل سدرہ کی لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردی گئی ہے۔