شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ملزم گرفتار

شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والا ملزم گرفتار
اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کا بالاخر کھوج لگا کر اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ملزم کا نام طاہر نذیر ہے جو مریدکے کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کیا۔ اپنے ابتدائی بیان میں اس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہے۔ اس نے اپنی گاڑی رینٹ پر وجاہت علی نامی شخص کو دی تھی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وجاہت علی اپنے خاندان کے ہمراہ اسلام آباد جا رہا تھا کہ اچانک اس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ پولیس نے گاڑی کے مالک کی نشاندہی پر ملزم وجاہت علی کو بھی گرفتار کرلیا۔ ملزم وجاہت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جائے حادثہ سے بھاگا نہیں تھا لیکن جیسے ہی شہباز گل گاڑی سے نکلے وہ ڈر کے مارے وہاں سے رفوچکر ہوگیا۔ ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کے شواہد اور عینی شاہدین کے بیاناے کی روشنی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک عام حادثہ تھا جو ملزم وجاہت علی کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ملزم نے شہباز گل کی گاڑی کو جان بوجھ کر ٹکر نہیں ماری۔ شہباز گل اس واقعے کو میڈیا کے سامنے قاتلانہ حملے کا رنگ دے کر پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔