لاہور: پاکستان کی اداکارہ زارا ترین اور فاران طاہر نے اپنی راہیں جدا کر لیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے کچھ معاملات میں ذہنی موافقت نہ ہونے پر علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ دونوں نے اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے ۔ زارا ترین اور فاران طاہر کی شادی 7 نومبر 2021 کو لاہور میں ہوئی تھی۔ فاران ہالی ووڈ کے پاکستانی اداکار ہیں اور امریکی بلاک بسٹر ایکشن فلم ’آئرن مین 1‘ میں بھی شامل تھے۔ پاکستانی اداکارہ اس وقت اپنے شوبز پروجیکٹ میں مصروف ہیں جب کہ فاران طاہر ’عمرو عیار‘ میں نظر آئیں گے جس کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔