گورنر سندھ سے  گورنر خیبر پختونخوا  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

گورنر سندھ سے  گورنر خیبر پختونخوا  کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

(ویب ڈیسک ) گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ   گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات تاریخ ساز اور لائق تحسین ہیں ۔ 

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی  ملاقات ہوئی۔ سینئر صوبائی وزیر اطلاعات  شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ملاقات میں بین الصوبائی رابطہ ، دونوں صوبوں کے درمیان  وفود کے تبادلوں سمیت دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ   خیبر پختونخوا سیاحت کے حوالہ سے بہت متاثر کن صوبہ ہے ۔  سندھ میں بھی کئی سیاحتی مقامات پرکشش اہمیت کے حامل ہیں ۔ 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ   گورنر سندھ کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات تاریخ ساز اور لائق تحسین ہیں ۔ آئی ٹی کورسز ، راشن بیگز کی تقسیم شاندار اقدامات ہیں ۔