ویب ڈیسک: شادی سے انکار پر طیش میں آکر ملزم نے خاتون سمیت 3 افراد پر گولیاں چلادیں۔ جس کے بعد ملزم نے خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق شادی سے انکار پر خاتون سمیت 3 افراد پر قاتلانہ حملہ کردیا۔ ملزم کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ملیحہ نامی خاتون سے شادی کرنا چاہتا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شادی سے منع کرنے پر ملزم نے طیش میں آکر خاتون کے گھر والوں پر گولیاں چلا دیں۔ جس سے فائرنگ کی زد میں آکر خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کی شناخت عظیم، ملیحہ اور ساجدہ خرم کے نام سے ہوئی ہے۔
گرین ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر باگڑیاں چوک سے ملزم وقاص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی صدر سدرہ خان کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں۔