حماس نے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرلیں

حماس نے جنگ بندی معاہدے کی تجاویز منظور کرلیں

(ویب ڈیسک ) حماس  کیجانب  سے بتایا گیا ہے کہ معاہدے کی تجاویز منظور کرنے کا قطری،مصری ثالث کارروں کو بتادیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ   اسماعیل ہنیہ نے قطری وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی اور مصری وزیر انٹیلی جنس عباس کامل کے ساتھ فون پر بات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ   حماس تحریک کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے کے حوالے سے ان کی تجویز کی منظوری دیدی گئی ہے۔

حماس کے ایک اہلکار نے کہا ہے کہ "گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے ، تاہم  اسرائیلی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

اسرائیل نے حالیہ دنوں میں اس بات پر زور دیا تھا کہ وہ معاہدے کے حوالے سے حماس کے ساتھ ایک صفحہ پر نہیں ہے اور یہ واضح کیا کہ اس نے جنوبی غزہ میں واقع رفح پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔