کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے کئی سالوں کے تجربات بعد بالاخر اپنا پہلا فولڈ ایبل سمارٹ فون تیار کر لیا ہے جسے آئندہ سال متعارف کرانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ گوگل کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون کے فیچرز اور ڈیزائن کے بارے میں زیادہ تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ تاہم اطلاعات کے مطابق اس کا فرنٹ کیمرہ 12.2 میگا پکسل سنسر سے مزین ہوگا۔ اس کے علاوہ اس فولڈ ایبل فون میں پرانا 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرہ نصب کیا گیا ہے جبکہ فرنٹ پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ دونوں آٹھ میگا پکسلز سنسر ہونگے۔ دونوں سیلفی کیمرے سمارٹ فون کے دونوں جانب رکھے گئے ہیں تاکہ فولڈ کرکے بھی اس سے تصاویر اتاری جا سکیں۔ خیال رہے کہ امریکی کپمنی گوگل نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنی فولڈ ایبل ڈیوائسز اور ٹیبلیٹس کیلئے اینڈرائیڈ آپریٹنگ نظام تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔ گوگل کا اینڈرائیڈ 12 ایل نامی یہ آپریٹنگ سسٹم 2022ء میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔