آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا

 آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) اور پاکستانی متعلقہ حکام کے مابین ہونے والے رابطے میں آئی ایم ایف نے نیا مطالبہ کر دیا۔

11 تا 15 نومبر تک پاکستان کے دورہ کرنے والے آئی ایم ایف وفد نے دورے سے قبل پاکستانی حکام سے ہونے والے آن لائن رابطے میں ’ ڈومور‘ کا مطالبہ کیا ہے۔

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مابین ورچوئل مذاکرات میں پاکستان کی ایکسٹرنل فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر  آئی ایم ایف نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف  ہے کہ پاکستان کا ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ 5 ارب ڈالر ہے، لہٰذا اس ایکسٹرنل گیپ کے خاتمے کے لیے پاکستان مربوط فریم ورک فراہم کرے۔

آئی ایم ایف کے اس مطالبے کے بعد پاکستان نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ ختم کرنے کے لیے اپنے دیرینہ دوست ممالک چین اور سعودی عرب سے تعاون طلب کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ ہے چین سے 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا رول اوور لینے کی تیاریاں ہیں، جب کہ آئی ایم ایف نے 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کے خاتمے سے مشروط کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں ماہ نومبر کے وسط میں چین سے قرض ری شیڈول کرنے کی باضابطہ درخواست کی جائے گی، جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ کے خاتمے کے لیے سعودی عرب سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔

Watch Live Public News