پارلیمنٹ ہاؤس  کی راہداریوں میں  موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

پارلیمنٹ ہاؤس  کی راہداریوں میں  موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد

(ویب ڈیسک ) پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ  کے مطابق   پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط، پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فیصلہ کیا، بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں، اس عمل پر اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔

Watch Live Public News