لندن میں ہزاروں افراد کا کوروناپابندیوں کیخلاف احتجاج

لندن میں ہزاروں افراد کا کوروناپابندیوں کیخلاف احتجاج
پبلک نیوز: لندن میں ہزاروں افراد انسداد کرونا پابندیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے وزیراعظم بورس جانسن کا پتلا نذر آتش کیا۔ پارلیمنٹ سکوائر کے باہر ملین ماسک مارچ نامی یہ مظاہرہ پرتشدد ہوگیا۔ پُر تشدد مظاہرے میں جھڑپ کے دوران 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ 12 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ مخالف ملین مارچ تحریک کے متعدد اراکین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے خلاف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔ برطانیہ میں ہر سال پانچ نومبر کی رات آتش بازی ہوتی ہے، اس دن برطانوی سلطنت کو ختم کرنے کی سازش سامنے آئی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔