’ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا، ختم نہیں ہوا ‘

’ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا، ختم نہیں ہوا ‘
راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا لانگ مارچ عارضی طور پر رکا ہے مگر ختم نہیں ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لکھا ہے کہ تین دن سے ایف آئی آر نہیں کٹی کیونکہ تھانے میں بجلی نہیں تھی لیکن سیاسی درجہ حرارت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے، ججز انتہائی قابل احترام ہیں لیکن تفتیشی نہیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نااہل غیر مقبول حکومت مکمل ناکام ہوگئی ہے جب کہ پیمرا کی ناکام سینسر شپ میڈیا کے خلاف سازش تھی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔