ورلڈ کپ2023 کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز سےشکست دیدی۔ بھارت نے 50اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر326رنز بنائے۔جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 121گیندوں پر101رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،شریاس ائیر 77،روہت شرما40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ رویندرا جدیجہ29،شبھ من گل23 اورسوریاکمار یادیو نے 22رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے لنگی نگیڈی،ربادا،کیشو مہاراج،تبریز اور مارکو جانسن نے1،1 وکٹ حاصل کی۔ اسی میچ میں ویرات کوہلی نے اپنی سالگرہ کے دن ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا،کوہلی نے 49 سنچریاں بنا کر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا۔