غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا،نگران وزیراطلاعات

غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا،نگران وزیراطلاعات
اسلام آباد: نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کی گرفتاری اور ملک بدری یقینی بنائیں گے۔ اپنےایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ غیر قانونی اور غیر ملکی افراد کا انخلا میں صرف 25 دن باقی ہیں، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ یاد رہےکہ حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم تمام غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کی ڈیڈلائن دی گئی ہے اس ضمن میں پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔