31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا، محسن نقوی

31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا، محسن نقوی

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے کہا کہ 31 دسمبرکے بعد کوئی افغان شہری اسلام آباد میں نہیں رہ سکتا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا پہلا مقصد یہ ہے کہ ہم سلام آباد میں ہر چیز کو رواں دواں کریں، اسلام آباد میں سڑکیں کھل رہی ہیں، باقی شام تک ہر چیز نارمل ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ   تمام افغان شہری 31 دسمبر کے بعد اسلام آباد کے اندر نہیں رہ سکیں گے، اگر وہ بعد میں رہنا چاہیں ڈی سی آفس سے این او سی لینا ہوگی۔

محسن نقوی نے کہا کہ صبح سے ایک ہی ترجیح ہے کہ زندگی روٹین پر آئے،جو تھوڑی بہت چیزیں رہ گئیں ان کو شام تک کر روٹین پر کر لیں گے،تفصیلات آپ کو آئی جی اور چیف کمشنر نے بتا دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ   فلائی اوور کو چھ ہفتے میں مکمل کر کے فعال کر دیں گے ، ہم اس فلائی اوور کو 60 دن سے پہلے ہی کھول دیں گے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف نائن اور ایف ٹن کے جنکشن کو بھی سگنل فری کر دیں گےتا کہ ٹریفک کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ  جب سے علی امین بھاگے تو پراپیگنڈہ شروع ہو گیا کہ 33 لاشیں ایک اسپتال اور اتنی ہی دوسرے میں ہیں،  اگر کوئی ڈیتھ ہوئی تو مجھے نام بتا دیں، کسی ایک پولیس والے کے پاس گن تھی تو بتا دیں۔

Watch Live Public News