مسئلے کی اصل بنیاد ووٹ کی چوری، مولانا فضل الرحمان نے بڑا بیان دیدیا

مسئلے کی اصل بنیاد ووٹ کی چوری، مولانا فضل الرحمان نے بڑا بیان دیدیا

(ویب ڈیسک )  سربراہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق ہونے چاہئیں،  مسئلے کی اصل بنیاد ووٹ کی چوری ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان میں اس وقت کوئی حکومت نہیں، بلوچستان میں بھی کوئی حکومت نہیں، ملک میں سنجیدہ حکومتوں کا ہونا ضروری ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا کہ   الیکشن آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔ مسئلے کی اصل بنیاد ووٹ کی چوری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ  کوئی سیاسی کارکن جان سے گیا ہے وہ بھی ہمارے ملک کا نقصان ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا جوان شہید ہوا ہے تو بھی ہمارا نقصان ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا  کہ  26ویں آئینی ترمیم کے ڈرافٹ پر ہم نے ایک ماہ تک مشاورت کی، مذاکرات اور بات چیت سے راستے نکل آتے ہیں۔ ان کا بھی فرض بنتا ہے کہ ہم سے تعاون چاہتے ہیں تو ہم سے بات کر یں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بیرون ملک سے بیانات کا پی ٹی آئی کو نقصان پہنچتا ہے، اس سے بیرونی مداخلت کا تاثر آتا ہے۔

Watch Live Public News