خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، معظم بٹ 

خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، معظم بٹ 

(ویب ڈیسک )   پی ٹی آئی رہنما معظم بٹ کا کہنا ہے کہ یہ کوشش کی جارہی ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے ہم یہ کرنے نہیں دینگے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) رہنما معظم بٹ ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے پولیس فورس کو پی ٹی آئی سے نمٹنے کا ٹاسک دیا تھا ، پی ٹی آئی کے ورکز سر پر کفن باندھ کر گئے۔

انہوں نے کہا  کہ  آئین پر عملدرآمد کرنے کےلئے سول رائٹس پر جہدوجہد شروع کر رکھی ہے، 26 ویں ترمیم کے بعد انتظامیہ کے سارے ستون حکومت کے ساتھ کھڑے ہوگئے،ہم اپنی سیاسی جہدوجہد پر صورت جاری رکھیں گے ۔

معظم بٹ نے کہا کہ   وفاقی حکومت پوری دنیا ایکسپوز ہوچکی ہے ، محسن نقوی ،شہباز شریف قومی مجرم ہیں ان کا سیاسی ٹرائل ہونا ہے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے دعویٰ کیا  کہ  یہ کوشش کی جارہی ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگایا جائے ہم یہ کرنے نہیں دینگے۔ پاکستان سب سے بڑی سیاسی تحریک بانی چیئرمین کی ہے، جو سیاسی جماعتیں پے رول پر ان کے اصل چہرے سامنے آرہے ہیں ، آئین پر عملدرآمد نہ کرنے کی آواز اٹھانے والے آج خاموش ہیں،انسانی حقوق کی پامالی ہورہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کو قائم رکھنے والی واحد جماعت   پی ٹی آئی ملک میں آئین کی لڑائی لڑرہی ہے ، پی ٹی آئی نے ثابت کردیا کہ گولیاں چلیں یا آنسو گیس ورکز نے بانی کی بات کو پورا کرنا ہے۔

Watch Live Public News