سرکاری ملازمین ہوشیار!حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

سرکاری ملازمین ہوشیار!حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا
کیپشن: سرکاری ملازمین ہوشیار!حکومت نے بڑافیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین ہوشیار ! سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ، اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مراسلے میں کہا گیا کہ گریڈ 17 سے 22 تک افسران سالانہ اثاثوں کی تفصیلات دینےکےپابند ہوں گے ، آئندہ 60 روزمیں اثاثوں کی تفصیلات متعلقہ محکموں کےذریعےجمع کرائی جائے۔

سندھ سول سرونٹ رول 13 ، 2008 کے تحت تفصیلات طلب کی گئیں ،کتنے روپے نقد ہیں، کتنی مالیت کے کاروبار ہیں،کتنی قیمتی جائیداد ہیں سب بتانا ہوں گی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری افسران کا ڈیٹا سندھ حکومت اپنے پاس محفوظ رکھے گی، اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنیوالے سرکاری افسران کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Watch Live Public News