مریم نواز نے سرکاری طیارے میں برطانیہ کے سفر کی رقم ادا کر دی

مریم نواز نے سرکاری طیارے میں برطانیہ کے سفر کی رقم ادا کر دی
کیپشن: مریم نواز نے سرکاری طیارے میں برطانیہ کے سفر کی رقم ادا کر دی

ویب ڈیسک: پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکاری طیارے پر برطانیہ کے دورے کے اخراجات ادا کر دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لندن کے دورے کے لیے سرکاری طیارہ استعمال کرنے کا معاملہ پہلے سامنے آیا تھا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے یہ اخراجات خود ادا کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، مریم نواز کی جانب سے پنجاب حکومت کو  2 کروڑ 71 لاکھ 94 ہزار 4  روپے کی ادائیگی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News