پی ٹی آئی پر  پابندی  عائد کرنے کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی پر  پابندی  عائد کرنے کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی پر   پابندی عائد کرنے  کی قرار داد بلوچستان اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق   قرار داد کل صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں  پیش کی جائے گی ۔  قرار داد کل 28نومبر کو صوبائی اسمبلی اجلا س کے  ایجنڈے  میں شامل  ہے۔

قرارداد مسلم لیگ  ن کے پارلیمانی لیڈر سلیم کھوسہ پیش کریں گے ۔قرار داد کے متن کے مطابق   پی ٹی آئی   نو مئی کے پرتشدد واقعات کی ذمہ دار ہے ، پی ٹی آئی کی طرف ایک مرتبہ پھر پرتشدد کارروائیاں  کی جارہی ہیں ۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ   پی ٹی آئی ملک میں ایک سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کرچکی ہے ، پی ٹی آئی کے اس انتشار ہر شعبے کو متاثر کیا ہے ۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ    وفاقی حکومت   پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کو یقینی بنائے ۔

Watch Live Public News