پی ٹی آئی کے35کارکنان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

پی ٹی آئی کے35کارکنان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
کیپشن: پی ٹی آئی کے35کارکنان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی مظاہرین کے خلاف ضلع اٹک میں انسداد دہشتگری دفعات کے تحت درج مقدمات کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔ دو تھانوں کے 35 ملزمان کو ڈیوٹی سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوٹی سیشن جج راولپنڈی نے ملزمان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو کل دوبارہ انسداد دہشتگری کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔ گزشتہ روز تھانہ انجرا میں 30 اور تھانہ حسن ابدال میں 5 پرتشدد مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج چھٹی پر ہونے کے باعث ملزمان کو ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

Watch Live Public News