خیال رہے کہ اتوار کو فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے الزام لگایا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں کیونکہ اگر کوئی ’مضبوط اور محب وطن آرمی چیف‘ آیا تو ان سے ان کی کرپشن کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی. وزیر اعظم شہباز شریف اور حکمران اتحاد کے دیگر رہنماؤں نے پیر کو عمران خان کے الزامات کی مذمت کی تھی، یہاں تک کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی آرمی چیف سے متعلق معزول وزیراعظم کے ریمارکس سے خود کو الگ کر لیا تھا اور کہا تھا کہ وہ "تبصرے کی خود وضاحت کریں. دوسری جانب پی ٹی آئی سربراہ کی تقاریر کی براہ راست نشریات پر پابندی سے متعلق سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیانات پر بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ عمران "پہلے فیصلہ کریں کہ وہ کیا چاہتے ہیں" اور یہ کہ وہ "یہ توقع نہ رکھیں کہ عدالتیں یہ سب کرنے کے بعد کوئی ریلیف دیں گی"۔ عدالت نے پی ٹی آئی سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’آپ کو خود کو بھی جوابدہ ہونا چاہیے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس ہی آر) کی جانب سے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’پاک فوج میں فیصل آباد میں ایک سیاسی جلسے کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے پاک فوج کی سینیئر قیادت کے بارے میں توہین آمیز اور غیر ضروری بیان پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔‘ ترجمان پاک فوج نےبیان میں مزید کہا تھا کہ ایک ایسے وقت میں پاکستان فوج کی اعلیٰ قیادت کو بدنام اور کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے جب ادارہ پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کے لیے روزانہ قربانیاں دے رہا ہے۔ تاہم پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کے بیان پر پاکستان کی فوج کی جانب سے برہمی کا اظہار کرنے کے بعد اپنی پارٹی کے سربراہ کے دفاع میں آگئے آئے اور کہا کہ اس بیان کا مطلب ادارے کو کوئی نقصان پہنچانا نہیں تھا۔ توقع ہے کہ عمران آج (منگل) کو پشاور میں ایک سیاسی جلسے میں اپنے تبصروں پر وضاحت پیش کریں گے۔میں اس کڑےپراپیگنڈےپر نگاہ رکھےہوئےہوں جومجرموں کاPDMنامی گروہ میرےخلاف کررہاہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہPTIکی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گاجو مجھےبدنام کرنےکیلئےمیرےالفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔بس بہت ہوگیا!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 6, 2022
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ان کے خلاف حریف اتحادی جماعتوں کےشدید پروپیگنڈےکے لیے ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے ، وہ پی ڈی ایم کے پروپیگنڈے کا جواب آج شام پشاورکے جلسے میں دیں گے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ'میں اس کڑےپراپیگنڈےپر نگاہ رکھےہوئےہوں جومجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرےخلاف کررہاہے۔اسکی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہ پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔پشاورکےآج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گاجو مجھےبدنام کرنےکیلئےمیرےالفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔بس بہت ہوگیا!'