محمد رضوان افغانستان کیخلاف میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں

محمد رضوان افغانستان کیخلاف میچ کی سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ایشیا کپ میں کل افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وکٹ کیپر محمد رضوان آرام کی غرض سے آج ٹریننگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ پی سی بی کے مطابق وہ آج آرام کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محمد رضوان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) اکیڈمی گراؤنڈ میں شیڈول پاکستان کے ٹریننگ سیشن میں شرکت نہیں کریں گے۔لیکن وہ کل افغانستان کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بھارت کے خلاف کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم وہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔میچ کے فوری بعد محمد رضوان کو ہسپتال لے کر جایا گیا جہاں ان کے سیدھے گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔