(ویب ڈیسک ) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردوں کو جہاں پائیں گے ان کو ختم کریں گے۔دہشتگردی کے پھیلاؤ میں غیر ملکی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں پاکستانی عوام اور فوج سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر نے کہا کہ یوم دفاع اور شہداء کے موقع پر بہادروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔شہدا کی بلندی کیلئے دعاگو ہوں۔آج شہداء اور انکی فیملیز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
آرمی چیف نے کہا کہ قربانیوں کا سلسلہ دہشت گردوں کے خاتمہ تک جاری رہے گا۔پاکستانی قوم ایک جری اور بہادر قوم ہے۔ پاکستانی قوم کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔افواج پاکستان اور عوام کا رشتہ دل کا رشتہ ہے۔یہ مضوط رشتہ دشمنوں کی شکست کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام نیشنل ایکشن پلان کی کڑی ہے۔ عزم استحکام کسی نئے آپریشن کا نام نہیں ، کسی کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔قومی یکجہتی کمزور کرنے کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونگے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دشتگردوں کو جہاں پائیں گے ان کو ختم کریں گے۔دہشتگردی کے پھیلاؤ میں غیر ملکی طاقتوں کو باور کرانا چاہتا ہوں پاکستانی عوام اور فوج سالمیت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف کو نفرتوں میں تبدیل نہ ہونے دیں،ہمارا اصل اثاثہ ہماری قوم اور نوجوان ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کے ناجائز قبضے میں موجود مقبوضہ کشمیر عالمی مسئلہ ہے۔جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے۔ہم کشمیری عوام کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔