بڑی خوشخبری ، پاکستان کے سمندروں میں تیل ، گیس کے دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر کا انکشاف

بڑی خوشخبری ، پاکستان کے سمندروں میں تیل ، گیس کے دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر کا انکشاف

(ویب ڈیسک ) پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشی کی خبر، پاکستان  کے سمندروں میں تیل اور گیس کے  دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  اعلیٰ سیکیورٹی حکام نے اس بڑی خوشخبری کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ملک کے ساتھ مل کر جیوگرافک سروے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے، سروے میں تقریباً 3 سال سے زائد کا عرصہ لگا۔

سیکیورٹی حکام  کا کہنا ہے کہ   سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کی جگہ کی نشاندہی بھی کرلی گئی ہے۔

سابق ممبر اوگرا محمد عارف نے  نجی ٹی وی سے بات  کرتے ہوئے کہا کہ تیل کے ذخائر کی دریافت گیم چینجر ثابت ہوگی، جبکہ گیس کے ذخائر ملنے سے معاشی لحاظ سے قسمت بدل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ہر سال 200 ارب ڈالر تیل اور گیس پر خرچ کرتا ہے۔

یہ بات واضح رہے کہ پاکستان کا سمندر 3 ہزار کلومیٹر طویل ہے۔

Watch Live Public News