واٹس ایپ مالک زکربرگ خود کونسی ایپ استعمال کرتے ہیں؟

واٹس ایپ مالک زکربرگ خود کونسی ایپ استعمال کرتے ہیں؟
ویب ڈیسک: فیس بک ڈیٹا لیک ہونے پر مختلف لوگوں نے اپنی اپنی آراء دیں۔ کہا گیا کہ فیس بک بانی کا ذاتی ڈیٹا بھی لیک ہو گیا تھا۔ ڈیٹا لیک ہونے کے بعد ایک اور انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔سکیورٹی محقق ڈیووالکر کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فیس بک بانی مارک زکر برگ واٹس ایپ کے بھی مالک ہیں لیکن واٹس ایپ کی مخالف ایپ سنگل استعمال کرتے ہیں۔ انھوں نے اس دعویٰ کا ثبوت بھی دیا ہے۔ ڈیووالکر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں واٹس ایپ پرائیویسی پالیسی کا بھی حوالہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ صارفین کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آنے پر واٹس ایپ نے متنازع پالیسی کو 15 مئی تک ملتوی کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔